بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت امام زمانہ مہدی ہادی اخر الزماں علیہ السلام نوگانواں سادات میں زمانہ قدیم سے محفل نور منعقد کی جاتی ہے ۔یہ قدیمی محفل ارکین انجمن عابدیہ نوگاواں سادات کے زیراہتمام منعقد کی جاتی ہے ۔ رواں برس انجمن عابدین نوگانواں سادات کے صاحب بیاض، معروف شاعر اہل بیت جناب سید علی عباس نوگانوی کو ان کی ادبی خدمات شاعری اور نوحہ خوانی کے لیے قبلہ سبط نبی اوارڈ سے نوازا گیا۔ اسکے علاوہ سابق صاحب بیاض انجمن عابدیہ مرحوم جناب سید افسر حسین( ان کے نانا) کو بھی قبلہ سبط نبی اوارڈ سے نوازا گیا ۔یہ ایوارڈ حجت الاسلام آقای حسن جہانگیری انچارج شعبہ زائرین غیر ایرانی حرم مطہر معصومہ قم ایران اور حجت الاسلام عالی جناب مولانا مسرورعباس صاحب و مولانا سید حسن اختر صاحب اور شاہ رضا شاہی صاحب کے ہاتھوں دیا گیا ۔

محفل کی صدارت حجت الاسلام مولانا مسرور عباس صاحب قبلہ امام جمعہ والجماعت شیعہ اثنا عشری جامع مسجد نوگانواں سادات نے فرمائی، اس موقع پر حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر حسن اخترنوگانوی نے اپنے خطاب سے عقیدتمندوں کامام زمانہ کے اوصاف بتائے ، وہیں نظامت کے فرائض نصیر اعظمی و گوہر نوگانوی نے ادا کی ۔محفل میں مولانا شفیع بھیک پوری ، مولانا جلال حیدر نقوی، مولانا پیغمبر عباس نوگانوی، مولانا حسن امام، مولانا سردار حسین ، مولانا عمران علی، مولانا اعظم حسین سیتھلی، مولانا علی رضا، مولانا شاہد جعفری( ممبئی)، آغا سروش حیدرابادی، شہزادہ گلریز رامپوری، وسیم امروہی، مولانا رضی نسوانی، دیبل علی پوری، پیکر سنبھلی، عارف اکبرپوری ، منور جلال پوری، التمش عباس، کمیل آلہ ابادی، جاوید عاصی، مناظر میر ٹھی، نصیر اعظمی، گوہر نوگانوی، راقم نوگانوی، فائق نوگانوی ، جاوید ضیا نوگانوی، سلطان نوگانوی ، سید علی عباس نوگانوی نے شرکت کی ۔ محفل کے اختتام پر شاہ رضا شاہی اور شہزاد نے سبھی شرکاء شکریہ ادا کیا

واضح رہے کہ سید علی عباس نوگانوی نوگاواں سادات کی نمائندہ شخصیت ہیں جو ملک بھر میں نوحہ خوانی ، شاعری اور نظامت کے حوالے سے اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں محفل نور نوگاواں سادات کاشمار قدیم ترین محفلوں میں ہوتا ہے۔ اس محفل کا اہتمام خادم قوم وملت الحاج سید محرم علی صاحب شہرت نوگانوی نہایت ہی عقیدت ،احترام اور خلوص سےکرتے تھے، ان کے انتقال پر ملال کے بعد، اپنے والد کی روایت کوزندہ رکھتے ہوئے ان کے بیٹے سید شاہ رضا شاہی اور سید ذکی رضا شہزاد نہایت ہی عقیدت واحترام سے آج بھی منعقد کرتےہیں۔اس محفل میں ملک بھر سے شعراء ،عالم دین تشریف لاتے ہیں اور امام عصر علیہ السلام کی اور آل محمد کی تعریف و توصیف یعنی ان کی مدح میں اشعار پڑھ کر کود اپنے اور حاضرین کو دامنوں کو گوہر ثواب سے بھر دیتے ہیں۔