उर्दू

آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کا تراویح سنانے والے حفاظ کرام کے لیے خصوصی پروگرام

جامعہ نگر کے 70 حفاظ نے شرکت کی، انہیں ہیلتھ کٹ دیکر اعزاز دیا گیا

نئی دہلی: الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام تراویح سنانے والے حفاظ کرام کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس میں اوکھلا، جامعہ نگر کی مختلف مساجد سے وابستہ 70 سے زائد حفاظ اور ائمہ کرام نے شرکت کی۔


یہ پروگرام مجلس العلماء کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا، جس کا کلیدی عنوان ” تراویح اور حفاظ کرام کے مسائل” رکھا گیا تھا۔
آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا کہ
رمضان المبارک کی ساعتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے، صحت مند رہنا بے حد ضروری ہے، ہم نے حفاظ کرام کی صحت کے مد نظر یہ پروگرام بنایا تاکہ حفاظ کرام اطبا سے سیدھے طور پر اپنے مسا ئل پر بات کر سکیں
.
اس موقع پر تزکیہ نفس پر گفتگو کے ساتھ ساتھ تراویح پڑھانے والے حفاظ کرام کی صحت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو ایک ہیلتھ کٹ بھی پیش کی گئی، جس میں گلے، معدے اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے والی ادویات شامل تھیں۔
پروگرام میں علماء، ڈاکٹرز اور دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علماء کرام نے رمضان المبارک کی ساعتوں سے بھرپور استفادہ کرنے اور قرآن کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں ائمہ کرام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی، جبکہ طبی ماہرین نے رمضان کے دوران صحت مند رہنے کے عملی طریقے بیان کیے۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد پروگرام تھا، جس میں خاص طور پر تراویح پڑھانے والے حفاظ کرام کو مدعو کیا گیا۔ منتظمین نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے علمی و فلاحی پروگرامز منعقد کیے جاتے رہیں گے۔
پروگرام میں جن کے خطاب ہوئے ان میں
مولانا سلمان اسمی امام مسجد الحبیب شاہین باغ، مولانا محی الدین غازی سیکریٹری جماعت اسلامی ہند،
ڈاکٹر فیصل اقبال اسسٹنٹ پروفیسر طبیہ کالج قرول باغ،
ڈاکٹر ضیاء الدین ندوی چیرمین الحکمہ فاو،
ڈاکٹر عزیر بقائ
مینجنگ ڈائریکٹر بقائ دوا-خانہ
ڈاکٹر محمد جلیس مینجنگ ڈائریکٹر لمرا ریمیڈیز
کے نام شامل ہیں.

پروگرام کی نظامت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس فارمیسی ونگ کے جنرل سیکرٹری
نعیم رضا نے کی