
آگرہ،٢٧ فروری ٢٠٢۵ بروز جمعرات دوپہر ٢ بجے سے شام ۵ بجے تک درگاہ حضرت سیدنا ابوالعلاء میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس کو خدمت العوام ویلفیئر سوسائٹی کی جانب و ایسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس آگرہ چیپٹر کے مشترکہ طور پر ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آرتھوپیڈک سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ اور فزیشن ڈاکٹر نے مریضوں کی جانچ کی۔

کیمپ کے ذریعے تقریباً 200 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ادویات تقسیم کی گئیں جو کہ بیماریوں میں مبتلا غریب اور بے سہارا لوگ ہیں و کیمپ لگا کر ان کا علاج کیا گیا۔ ہمارا معاشرہ ہمیشہ اسی طرح معاشرے کی خدمت کرتا ہے۔ کیمپ میں ایف ایچ ہسپتال کے ڈاکٹر عمران ساجد آرتھوپیڈک سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر پریانگی نے مریضوں کو دیکھا۔ پروگرام میں خاص طورپردرگاہ حضرت سیدنا ابوالعلاء کے سجادہنشین سید محتشم علی ابولعلائی، سید اشاعت علی ابولعلائی، سید اظہرعلی قادری وغیرہ نے میڈیکل کیمپ کے انتظامات کو سنبھالا۔

