उर्दू

جنوبی ریاستوں کی اہمیت کو ختم کرنے کی کوشش

چنئی،  تمل ناڈو ناڈو میں حد بندی پر جاری تنازع میں اب ہم اداکار اور مل ویتری فلم کر گم (TVK) کے سربراہ وجے دلیپتی بھی کود پڑے ہیں۔ وجے دیپتی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں وجے نے لکھا ہے کہ اگر آبادی کی بنیاد پر حد بندی کی جاتی ہے تو یہ جنوبی ریاستوں کی سیاسی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش ہوگی ۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹائن اس معاملے پر کافی آواز اٹھا رہے ہیں اور وہ اس معاملے پر لگا تار مرکز پر حملہ کر رہے اور ہیں۔ اب فلمی اداکار سے ۔ ار سے سیاست داں بننے والے وجے دیتی نے بھی حد بندی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اگر مرکزی حکومت من مانی طور پر پارلیمانی نشستوں کی حد بندی کرتی ہے تو اسے جنوبی ریاستوں کی سیاسی اہمیت کو کم کرنے کے طور پر دیکھا جائے گا۔ یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس اہم مسئلہ پر ہم سب متحد ہیں اور اس سے یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ کون تمل ناڈو کی بہبود کے ساتھ ہے اور کون تمل ناڈو کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ حد بندی کا عمل سال 2026 سے شروع ہونا ہے۔ اگر آبادی کی بنیاد پر حد بندی کی جاتی ہے تو اس سے جنوبی ریاستوں میں لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد میں کمی آسکتی ہے اور شمالی ریاستوں میں نشستوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ جنوبی ریاستیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ اگرچہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کیا ہے کہ حد بندی سے جنوبی ریاستوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اس کے باوجود تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اس بارے میں مسلسل بیان دے رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ریاستوں کو آبادی کو کنٹرول کرنے کی سزادی جا رہی ہے۔ اسٹالن نے کہا کہ وہ اس کی سختی سے مخالفت کریں گے۔ اسٹالن نے اس معاملے پر تمام جماعتوں کی میٹنگ بھی بلائی ۔ ایک بیان میں اسٹالن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد بچے پیدا کریں تا کہ ریاست کی آبادی میں اضافہ ہو سکے۔