کاغل، کولہاپور میں ‘محترم شیخ عبدالرحیم سر’ کو اعزاز سے نوازا جائے گا!
اورنگ آباد: کاسٹرائب کرمچاری مہاسنگ مہاراشٹر اسٹیٹ کے تحت قائم کردہ کاسٹرائب ٹیچر ایسوسی ایشن، ضلع کولہاپور کی جانب سے دیا جانے والا ریاستی سطح کا “سمیک کاریہ سمراٹ” آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ ‘ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن’ کے بانی صدر ‘ محترم شیخ عبدالرحیم سر’ کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاستی سطح کی ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں متفقہ طور پر ان کا انتخاب کیا گیا اور حال ہی میں فہرست جاری کی گئی ایوارڈ سلیکشن کمیٹی نے شیخ عبدالرحیم سر کی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ریاستی سطح کے “سمیک کاریہ سمراٹ” آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ ایوارڈ کولہاپور میں یوم خواتین کے موقع پر منعقد ہونے والے اساتذہ کے اجلاس اور اعزازی تقریب میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں دیا جائے گا۔ ایوارڈ میں یادگار ٹرافی، اعزازی سند، شال اور گل دستہ شامل ہوں گے۔ یہ اعزاز قبول کرنے کے لیے بروز سنیچر 8 مارچ 2025 کو دوپہر 12 بجے، شری رام منگل کاریالیہ چمگاؤں روڈ، مورگڈ ٹیچر منچ، تعلقہ کاغل، ضلع کولہاپور میں اہل خانہ سمیت شرکت کی جائے، ایسی درخواست انتخابی خط کے ذریعے کی گئی ہے۔ انتخابی خط پر کاسٹرائب ٹیچر ایسوسی ایشن مہاراشٹر اسٹیٹ کے جنرل سکریٹری ستیش کامبلے سر کے دستخط سے جاری ہوا ہے۔ شیخ عبدالرحیم سر پیشے سے استاد ہیں اور وہ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ذریعے طلبہ و اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ وہ سال بھر طلبہ اور اساتذہ کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کرتے رہتے ہیں۔ ان کی ایک انوکھی پہل تقریبات میں گلدستے کے بجائے کتابوں کا تحفہ دینے کی روایت ہے، جو گلی سے دہلی تک مقبول ہو چکی ہے۔ ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر ہر طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے.