उर्दू

سرتاجِ آگرہ کی ماہانہ فاتحہ پر روزہ افطار کا اہتمام کیا


آگرہ، درگاہ حضرت سیدنا شاہ امیر ابوالاعلیٰ رح سرتاج آگرہ پر نویں کی ماہانہ فاتحہ پر روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ نماز عصر کے بعد محفل کا آغاز کیا گیا۔


چادر پوشی گل پوشی کی گئی، جس میں سجادہ نشین حضرت قبلہ سید محتشم علی ابوالعلائی سجادہ نشین اور متولی، نائب سجادہ حاجی سید وراثت علی ابوالعلائی، سید اشاعت علی ابوالعلائی، سید فیض علی شاہ، وجے جین ، رمضان خان، عامر قادری، سلمان قادری، شاکر قادری، سہیل سیفی، عارف تیموری، سید اظہر علی، صوفی مبین، اور دیگر صوفی حضرات اور زائرین نے شرکت کی۔