उर्दू

رئیس الدین مرحوم کی رہائیش گاہ تروایح میں قرآن پاک تکمیل ہوا


 
آگرہ،رئیس الدین مرحوم کی رہائیش گاہ تروایح میں قرآن پاک تکمیل ہوا۔ یہاں بجنور سے آئے حافظ و قاری فخرالدین صاحب قران سنا رہے تھے۔


ہرسال کی طرح امسال بھی سماجوادی پارٹی کے سابق شہر صدر مرحوم رئیس الدین کی رہائیش گاہ تروایح میں قرآن پاک تکمیل ہوا۔


حافظ و قاری فخرالدین صاحب نے کہا کہ تراویح میں قرآن شریف سننا اور سنانا سنت ہے، اس سنت کو جاری رکھنے کے لئے امت ِمسلمہ میں حافظوں کو پیدا کرنا پوری امت کی ذمہ داری ہے۔ حافظوں کی عزت کرنا چاہئے،آخر میں ملک میں امن چین کی دُعا کی گئی۔ رضوان رئیس الدین نے ترایح کا انتظامات سنبھالے۔
اس موقع پرکاشف الدین،حاجی حافظ یوسف خان،شاہنوازصغیر، کالے نعییم، شاہبت خان، نعیم الدین، شاہد الدین، محمد شارق، عمران، شعیب الدین، ساقب الدین، ذیشان نظام وغیرہ موجود رہے