آگرہ، ایران کے وفد نے آستانہ حضرت میکش رح پر قران تلاوت کی.
ایران کا وفدثادق الحسینی صاحب کی قیادت میں آستانہ حضرت میکش رح و خانقاہ عالیہ نیازی آگرہ پہنچا اور سجادہ نشین حضرت سید اجمل علی شاہ نیازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے وابستہ حافظوں نے قرآن خوانی کی۔
اپنے عنوان میں علامہ سید فیض علی شاہ نے حضرت علیؓ سے متعلق واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جب حضرت علیؓ پر تلوار سے حملہ کرنے والے کو لوگوں نے پکڑا۔ آپ کے زخمی ہونے کے باوجود آپ نے اپنے بیٹے حسین سے کہا کہ گھر جا کر شربت لے آؤ تو آپ نے اسے اس شخص کو دے دیا جس نے آپ پر تلوار سے حملہ کیا تھا۔ یہ مولا علی کی شخصیت تھی۔وفد میں رضوی، حسینی، ہاشمی، محمد رضا، یوسف، حسینی موجود رہے۔اس موقع پر محمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سبط حسن نقوی، خصوصی طور پر موجود تھے۔
محفل میں خاص طور پر سید مہتشم علی شاہ، سید خاور ہاشمی، اظہر عمری، ریاض، دان، تانش، شارق، کرم الٰہی، جمال احمد نیازی، عادل نیازی،اصغر علی و دیگر حضرات موجود رہے ۔
انتظامیہ میں حاجی امتیاز احمد ، اختر اویسی زاہد حسین قریشی، احمد دانش نیازی نثار احمد صابری لعیق اویسی نیازی نایاب نیازی اختر اویسی نیازی سعید اللہ ماہر اعجاز نیازی سنی جاوید نیازی مستقیم، شاداب نیازی عامر نیازی حاجی توفیق وغیرہ لوگوں نے شرکت کی ۔