उर्दू

جمعۃ الوداع کے موقع پر اپنے بازو پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کریں

نئی دہلی : الحمد اللہ دہلی کے جنتر منتر اور پٹنہ کے دھرنا اس نقل پر مسلمانوں کے زور دار احتجاج نے کم از کم بی جے پی کی حلیف جماعتوں کی صفوں میں باچل مچادی ہے۔ اب 29 مارچ 2025 کو وجے واڑہ میں بھی ایک زور دار احتجاج ہونے جارہا ہے۔

وقف ترمیمی بل 2025 ایک گھناؤنی سازش ہے، جس کا واضح مقصد مسلمانوں کو ان کی مساجد ، عید گاہوں ، مدارس، درگاہوں، خانقاہوں، قبرستان اور ان کے خیراتی اداروں سے انہیں محروم کرنا ہے۔ اگر یہ بل منظور ہو گیا تو ہمارے ہاتھ سے سینکڑوں مساجد، عید گا ہیں، مدارس ، قبرستان اور متعدد خیراتی ادارے نکل جائیں گے۔

لہذا ملک کے ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر اپنا بھر پور احتجاج درج کرائے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے ہر مسلمان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جمعۃ الوداع کے موقع سے اپنے بازو پر کالی پٹی باندھ کر مسجد آئے اور اپنے غم و غصہ کا پر امن و خاموش مظاہرہ کرے۔