उर्दू

رمضان کے بعد رمضان والی زندگی گزارنے کی کوشش کریں : محمد اقبال

آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے خطبہ جمعہ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، کہ جس طرح ہم لوگوں نے رمضان میں اللہ کے حکموں کی پیروی کی ہے ، نمازوں کی پاپندی ، قرآن کی تلاوت ، لوکوں کے ساتھ ہمدردی ، ایک اچھے انسان کی طرح اپنی زندکی گزارنے کی کوشش کی ہے ، اب رمضان کے بعد بھی اس پریکٹس کو قائم رکھیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ رمضان کے بعد وہ ہی پہلے والی زندگی کی طرف لوٹ جائیں ، اگر ایسا کیا تو سمجھ لو کہ رمضان سے ہم نے کچھ حاصل نہیں کیا ، یہ خاص برکت والا مہینہ ہم نے ضائع کردیا ، اللہ کے بندو ! جو نماز رمضان میں فرض تھی وہ رمضان کے بعد بھی اسی طرح فرض ہے ، وہ ہی قرآن جو اللہ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہ قیامت تک کے لیے ہے ، صرف رمضان میں تلاوت کے لیے نہیں ،


اگر ہم رمضان کے بعد میں رمضان والی زندگی گزارتے ہیں تو سمجھو کہ ہم نے رمضان سے سبق حاصل کیا اور ہماری عبادت اللہ نے قبول کرلی، ورنہ یہ رمضان بھی باقی مہینوں کی طرح ہماری زندگی میں آیا اور ہم نے اپنی لاپرواہی میں اس کو بھی ایک رسم کی طرح گزار دیا ، یہ بھی یاد رکھیں کہ جن لوگوں کے اس رمضان میں بیماری ، سفر یا کسی بھی مجبوری کی وجہ سے جو روزے چھوٹ گئیے ہیں وہ ان روزوں کو عید کے بعد پورے کرنے کی کوشش کریں ، اس میں لاپرواہی نہ کریں ، وہ گنتی آپ کو پوری کرنی ہے ، صحیح مسلم کی حدیث نمبر ۲۷۵۸ میں اللہ کے رسول نے فرمایا “ جس نے رمضان کے روزے رکھے ، پھر شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ پورے سال روزے رکھنے کی طرح ہے “ کتنی بڑی بات ہے ، صرف چھ روزے رکھ کر پورے سال روزے رکھنے کا ثواب مل رہا ہے ، اس کی بھی کوشش کریں ،
اللہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ نیک عمل کی توفیق سے نوازے، آمین۔