उर्दू

ضلع مجسٹریٹ کے ہاتھوں معاون اردو مترجمین کو تقسیم تقررنامہ


مونگیر/بھاگلپور: محکمہ کابینہ سیکرٹیریٹ اردو ڈائریکٹوریٹ بہار ،پٹنہ کے تحت تقرر کئے گئے 14
نو منتخب معاون اردو مترجمین کو تقرر نامہ ضلع مجسٹریٹ جناب او نیش کمار سنگھ کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔ واضح ہو کے نو منتخب معاون اردو مترجمین کی پوسٹنگ مونگیر ضلع کے ضلع اردو زبان سیل مونگیر ، مختلف بلاک، سب ڈویژن اور انچل دفاتر میں کی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ جناب او نیش کمار سنگھ نے تمام نو منتخب معاون اردو مترجمین کو تقرر نامہ پیش کرنے کے بعد کہا کہ اردو صوبہ بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے۔ اس کی ترقی و فروغ کے لیے ہمیشہ معزز وزیر اعلیٰ
کوشاں رہے ہیں نیز کہا کہ اردو زبان کو فروغ دینے میں اردو ڈائریکٹوریٹ بہار ،پٹنہ اہم رول ادا کر رہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے نو منتخب معاون اردو مترجمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی جن دفاتر میں تقرری کی گئی ہے وہاں اردو کے فروغ و ترقی میں ایمانداری سے اپنے کام کو انجام دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر نو منتخب معاون اردو مترجم محمد تحسین، درخشاں پر وین اور محمد یوسف نے معزز وزیر اعلیٰ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معزز وزیر اعلیٰ نے ہمیشہ سے اردو زبان کو اہمیت دی ہے اور محکمہ کا بینہ سیکرٹیریٹ اردو ڈائریکوٹریٹ ،پٹنہ نے اس کام کو بخوبی انجام دیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہم لوگوں نے ایک ساتھ ضلع مجسٹریٹ مونگیر کے ہاتھوں سے تقرری نامہ حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع اردو زبان سیل مونگیر کے انچارج آفیسر جناب جاوید اختر صاحب، اردو مترجم محمد معراج، معاون اردو مترجم بارون رشید اور معاون اردو مترجم محمد تحسین موجود تھے۔
نو منتخب معاون اردو مترجمین کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. محمد تحسین ، بھاگلپور 2 محمد یوسف، بیگو سرائے 3. محمد ارشد، بیگو سرائے 4. جاوید ، بانکا 5 بی بی شگفتہ شاہین، بھاگلپور 6. محمد ایوب آزاد، با نکا 7 . محمد حسین، بیگو سرائے 8 محمد تقی اشرف بیگو سرائے 9 محمد یحییٰ سعید ، بھاگلپور 10. راشد عزیزی، بھاگلپور 11. آمنه عارف، بیگو سرائے 12. محمد مشفق رضا، پورنیہ 13. درخشاں پروین، بانکا
  2. محمد طلحہ عثمانی، بھاگلپور۔
    نو منتخب معاون اردو مترجمین کو تقررنامہ تقسیم کیے جانے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد رزمی نے کہا کہ اس سے اردو کی ترویج واشاعت میں یقینا تیزی آئے گی اور اردو کے فروغ میں حائل دشواریاں ختم ہوں گی۔