ہندستان کے مجتہد صوفی بزرگ ادیب علامہ میکش اکبرآبادی جو تصوف میں منفرد مقام کے حامل ہیں : سید فیض علی شاہ قادری نیازی
آگرہ،عرس حضرت سید علامہ محمد علی شاہ میکش صاحب رحمہ اللہ علیہ2024 شان وشوکت سے منایا جا رہا ہے۔
آستانہ حضرت میکش و خانقاہ قادریہ نیازیہ،آگرہ میں ،9،10،11،12 شوال مطابق اپریل 8،9،10،11 کو عرس شریف منایا جارہا ہے۔ عرس کے پہلے دن 11 بجے درگاہ حضرت سید امجد علی شاہ قادری رح پنجہ مدرسہ شاہی آگرہ پر چادر پیش کی گئی۔ آستانہ حضرت میکش پر دوپہر 2:30 بجے میلاد شریف سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہوا۔ شام 5:15 رسمِ قل (خاص) ادا کی گئی۔ دوسرے روز بعد فجر قرآن خوانی درگاہ حضرت سید امجد علی شاہ قادری رح پنجہ مدرسہ شاہی آگرہ پر ہوئی۔ بعد ظہر محفل سماع (قوالی) آستانہ حضرت میکش پر منعقد ہوئی۔ عرس کا اختتام رنگ اور سلام کے ساتھ ہوا، رات 9بجے نعتیہ منقبتی مشاعرہ منعقد ہوا ۔خصوصی دعاء سجادہ نشین پیرِ طریقت مولانا مرشدنا حضرت سید محمد اجمل علی شاہ نے کرائی۔

سید فیض علی شاہ قادری نیازی نے کہا کہ مفکر اسلام شیخِ طریقت مرشدنا سیدنا مولانا سید محمد علی شاہ جعفری قادری نظامی نیازی علامہ میکش اکبرآبادی رحمہ اللہ علیہ دنیائے ادب اور تصوف کی ممتاز شخصیت کا نام ہے” ہندوستان کی مشہور صوفی شخصیت اور اردو کے استاد شاعر کی حیثیت سے ساری دنیا میں جانے جاتے ہیں ساتھ ہی شیخِ طریقت عالمِ دین بھی ہیں شہر آگرہ میں تقریباً 400 چارسو سال سے خاندانِ میکش رح خدمتِ خلق اور روحانی تربیت کا کام انجام دے رہا ہے۔
محفل میں خاص طور پر سید شبر علی شاہ، سید شمیم احمد شاہ، سید صنوان احمد شاہ ، سید مہتشم علی شاہ، سید فیض علی شاہ، سید فائز علی شاہ، سید نقی علی شاہ، معراج الدین، سید اشفاق احمد عرفانی، سید مسعود احمد، سید علی، سید عرفان سلیم، سید خاور ہاشمی، اظہر عمری،سمیع آغائی، سید انتخاب علی، سید جنید،مبارک علی،ریاض، دانش، تانش، شارق، برکت علی قریشی، فاروق بیگ، شاداب فریشی، کرم الٰہی، جمال احمد نیازی، عادل نیازی، اصغرعلی، چودھری فیضان، افضال نیازی و دیگر حضرات موجود رہے۔
انتظامیہ میں حاجی امتیاز احمد، اختر اویسی، زاہد حسین قریشی، دانش نیازی، نثار احمد صابری، لعیق اویسی نیازی، نایاب نیازی، اختر اویسی نیازی، سعید اللہ ماہر، اعجاز نیازی، سنی، جاوید نیازی، مستقیم، شاداب نیازی، عامر نیازی، حاجی توفیق، وغیرہ وصوفی اور شہر کے معزز لوگوں نے شرکت کی۔