उर्दू

آئی ایس ٹی سی جامعہ نگر کے نرسنگ طالب علم کی ایمس میں تقرری

نئی دہلی ,  انوویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر جامعہ نگر کے طالب علم آصف نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS)، دہلی میں مستقل سرکاری ملازم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف آصف کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ سینٹر کی تربیت کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔ ادارے کے تمام اساتذہ، منتظمین اور طلبہ نے اس خوشی کے موقع پر دلی مسرت اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
سینٹر انچارج محمد ابوذر
  نے کہا، “ہمارے طلبہ کا ملک کے ممتاز اداروں میں پہنچنا ہمارے مشن کی کامیابی کی دلیل ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔”