उर्दू

آگرہ پولیس کمشنریٹ کو نیا پولیس کمشنر ملا، آئی پی ایس دیپک کمار نے سنبھالی کمان

“سروس، سکیورٹی اور ہمدردی” کے عزم کے ساتھ عہدہ سنبھالا

آگرہ،  سینئر آئی پی ایس افسر دیپک کمار نے بدھ کے روز پولیس کمشنریٹ آگرہ کے نئے پولیس کمشنر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے “سروس، سکیورٹی اور ہمدردی” کو اپنی کارکردگی کا نصب العین قرار دیا۔

اس موقع پر پولیس کمشنر نے کمشنریٹ کے تمام سینئر افسران کے ساتھ ایک رسمی میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے آگرہ میں قانون و نظم کو مزید مؤثر، حساس اور عوام دوست بنانے پر زور دیا۔

آئی پی ایس دیپک کمار نے کہا کہ پولیسنگ میں عوام کا اعتماد سب سے اہم ہے، اور ان کی اولین ترجیح یہ ہوگی کہ ہر شہری کو تحفّظ، عزّت اور انصاف فراہم ہو۔