ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر مملکت آنے والے غیر ملکی زائرین کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ ویزے کی معیاد ختم ہونے سے قبل اپنے اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ صرف عمرہ کی ادائیگی کے لیے مخصوص ہے اور اس ویزے پر حج کرنا سختی سے ممنوع ہے۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ وہ افراد جو ویزے کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی سعودی عرب میں قیام کریں گے، انہیں ضوابط کے تحت قانونی کارروائی اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے بھی اس حوالے سے ہدایت جاری کی ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے تمام افراد کو 29 اپریل 2025 تک مملکت چھوڑنا ضروری ہے۔ اس تاریخ کے بعد قیام غیر قانونی تصور ہوگا۔