उर्दू

ڈاکٹر متین خان چوتھی بار IUML اترپردیش کے صوبائی صدر منتخب


میرٹھ، ضلع میرٹھ میں منعقدہ انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کی اترپردیش اسٹیٹس کونسل کی میٹنگ میں صوبائی صدر کے عہدے کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم اجلاس میں ڈاکٹر متین خان صاحب کو ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے صوبائی صدر منتخب کیا گیا۔ یہ ان کی مسلسل چوتھی فتح ہے، جو ان کی مضبوط قیادت اور عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے ڈاکٹر متین خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ لکھنؤ نگر کمیٹی کی جانب سے بھی ان کی تاریخی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، اور اُمید ظاہر کی گئی کہ ان کی قیادت میں پارٹی اترپردیش میں مزید مضبوط اور منظم ہوگی۔

میٹنگ میں ریاست بھر سے آئے نمائندوں نے شرکت کی، اور پارٹی کے آئندہ پروگراموں اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر متین خان نے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور IUML کو ریاست میں عوام سے جوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔