उर्दू

پہلگام میں ٹورسٹوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کائرانہ اور بزدلانہ ہے: انیس حیدر

موہالی/ جالندھر  (مظہر): حسینی ایسوسی ایشن موہالی پنجاب کے صدر اور شیعہ پرسنل لاء بورڈ پنجاب ، ہریانہ، ہماچل اور چنڈی گڑھ کے صدر انیس حیدر نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں ہوئے کائرانہ و بزدلانہ دہشت گرد حملے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔


انیس حیدر نے کہا کہ ہم اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلنے دعا گو ہیں۔


انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر میں سخت نگرانی کے باوجود دہشت گردوں کا قتل و غارت اور لوٹ مار کر کے فرار ہو جانا حیران کن ہے۔ انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے امن و امان کو تباہ کرنے والی طاقتیں اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ حسینی ایسوسی ایشن مو ہالی مذہب کی بنیاد پر کی گئی مجرمانہ کارروائی کو ملک اور قومی امن کے لیے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔ جہاں دہشت گردوں کی اس گھناونی حرکت تشویشناک ہے۔


انیس حیدر نے تمام شہریوں سے ہر حال میں امن، بھائی چارہ اور رواداری قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی وارداتوں کا مقصد صرف خوف، نفرت اور فرقہ واریت کو بڑھاوا دینا ہوتا ہے، جسے روکنے کیلنے ہمیں متحد ہونا ہوگا.


انیس حیدر نے کہا کہ شیعہ جامع مسجد سیکٹر 78 موہالی میں کل مسجد کے باہر پروٹسٹ مارچ کیا جائے گا۔