صوبائی سرپنچ ندیم نور کی قیادت میں نوجوانوں نے کیا زوردار مظاہرہ، وطن سے وفاداری کا اظہار
آگرہ، ۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دو روز قبل پیش آئے دہشت گرد حملے میں 27 معصوم سیاحوں کی ہلاکت کے خلاف آج اتر پردیش مسلم مہاپنچایت کی جانب سے مَنٹولا چوراہے پر زبردست احتجاج کیا گیا۔ صوبائی سرپنچ ندیم نور کی قیادت میں مظاہرین نے پاکستان اور دہشت گردی کا پتلا نذرِ آتش کیا اور زور دار نعرے بازی کرتے ہوئے اس بزدلانہ واقعے کی سخت مذمت کی۔
اس موقع پر ندیم نور نے کہا کہ پہلگام میں معصوم سیاحوں پر گولیاں برسا کر انہیں شہید کرنا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔ یہ صرف کشمیر ہی نہیں، بلکہ پورے ملک پر حملہ ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے، تاکہ آئندہ وہ ایسی حرکت کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم مہاپنچایت کے نوجوان وطن کی حفاظت کے لیے سرحد پر جانے کو بھی تیار ہیں۔
وہیں، عمجد قریشی نے اس واقعے کو بزدلانہ اور قابلِ نفرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایسے واقعات کا سخت جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان، خاص طور پر مسلم مہاپنچایت کے کارکنان، افواجِ ہند کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کو تیار ہیں۔
پتلا نذرآتش کرنے والوں میں شامل نمایاں افراد:
ندیم نور، عمجد قریشی، یاسین صدیقی، عادل قاضی، ارشد قریشی، فرمان قریشی، ندیم ٹھیکیدار، بوبی قریشی، رضوان قریشی و دیگر نوجوان موجود تھے۔