فیروز آباد۔ سماج وادی پارٹی کی جانب سے پہلگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ انجام دیے گئے بزدلانہ حملے کے خلاف ہفتہ کے روز کینڈل مارچ نکالا گیا۔ پارٹی کارکنان نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر واقعے کی سخت مذمت کی اور شہداء کو شردھانجلی پیش کی۔
کینڈل مارچ کا اہتمام سماج وادی پارٹی مہانگر صدر جناب راجو جراح اور مہانگر سکریٹری جناب ہمالیہ یادو کی قیادت میں بس اسٹینڈ سے گاندھی پارک چوراہے تک کیا گیا۔ مارچ کے دوران کارکنان نے ہاتھوں میں موم بتیاں اور تختیاں لے کر دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پر پارٹی کے قومی سکریٹری و سماجی کارکن جناب ستیندر جین، سولی شکوہ آباد سے ایم ایل اے ڈاکٹر مکیش ورما، ضلعی جنرل سکریٹری محترمہ مینا راجپوت، جناب تنمے گپتا، جناب چھٹن بھائی، ضلعی نائب صدر جناب رگھوراج سویتہ، سابق ضلع صدر محترمہ سمن دیوی سویتہ، جناب مکیش کمار عرف ٹیٹو پرادھان، سابق ضلع صدر جناب رام سیوک یادو، جناب ڈی پی یادو، فیروز آباد اسمبلی صدر جناب نریش شنکوار، محترمہ اندراوتی یادو، محترمہ ممتا جین، جناب سنجے یادو، جناب اوما شنکر یادو، جناب گلاب سنگھ پرادھان، جناب ویری سنگھ پرادھان، جناب گورو یادو، جناب آدرش یادو دھنو، جناب موہت راٹھور، جناب کے وی یادو، جناب راج کمار راٹھور، جناب روہت نندونشی، جناب سنجے کُشواہا، جناب بنٹو کیٹیریا سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور شہری موجود رہے۔
مارچ کے اختتام پر شہداء کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔