مارہرہ شریف ,خانقاہِ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ شریف کے زیر انتظام مرکز المعارف الاسلامیہ جامعہ آلِ رسول میں نئے تعلیمی سال کا روح پرور آغاز ہوا۔
مورخہ 27 شوال المکرم 1446ھ مطابق 26 اپریل 2025ء بروز ہفتہ صبح 9 بجے، عبادت خانے میں افتتاحی مجلس منعقد ہوئی جس میں جامعہ کے سرپرست، رئیس جامعہ، اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔
رئیس جامعہ حضور وقارِ ملت دامت برکاتہم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ حسنِ اخلاق اور کردار کی بلندی پر زور دیا۔ انہوں نے تمام جماعتوں کی ایک ایک کتاب کا درس بھی دیا اور کامیابی کے اہم اصولوں پر روشنی ڈالی۔
مجلس کے اختتام پر دعاؤں کے بعد حسب روایت شیرینی تقسیم کی گئی اور طلبہ اپنے اپنے درجات کی جانب روانہ ہو گئے۔
آخر میں ادارے کی ترقی، حفاظت اور عالمی رہنمائی کا مرکز بننے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
(رپورٹ: ابو حمزہ منصور عالم برکاتی علیمی، جامعہ آلِ رسول مارہرہ شریف)