آگرہ۔ آل انڈیا علماء بورڈ نے معروف و سینئر صحافی اکرم خان کو اترپردیش کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔
ان کی تقرری آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی میڈیا کوآرڈینیٹر سینئر صحافی اظہر عمری کی سفارش پر بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری علامہ بُنئی حسنی نے کی ہے۔
اکرم خان کی تقرری پر آل انڈیا علماء بورڈ کے عہدیداران اور کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بورڈ کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ اکرم خان اپنے صحافتی تجربے اور میڈیا سے وابستگی کے ذریعے بورڈ کی سرگرمیوں، سماجی و تعلیمی اقدامات اور عوامی مفاد سے متعلق امور کو مؤثر انداز میں میڈیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
سینئر صحافی اظہر عمری، قومی میڈیا کوآرڈینیٹر آل انڈیا علماء بورڈ نے بھی اکرم خان کو تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربے سے بورڈ کی میڈیا سرگرمیوں کو مزید استحکام ملے گا۔
