قرآن خوانی، محفلِ ذکر، علم کشائی اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ضیافتِ عام کا بھی اہتمام
عاشقانِ رسول ﷺ اور اولیائے کرام سے عقیدت رکھنے والے افراد کے لیے ایک روحانی و عقیدتی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ خانقاہ بندہ نواز نوریہ حق نمائیہ میں جشن گیارھویں شریف و علم کشائی کی خصوصی تقریب 27 ستمبر 2026ء کو منعقد ہوگی، جس میں مختلف روحانی و مذہبی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
خانقاہ کی جانب سے جاری پروگرام کے مطابق تقریب کا آغاز بعد نمازِ ظہر قرآن خوانی سے ہوگا۔ بعد نمازِ عصر محفلِ ذکر منعقد کی جائے گی، جبکہ بعد نمازِ مغرب علم کشائی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ شرکائے محفل کے لیے ضیافتِ عام کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
تقریب کا اہم اور خصوصی مرحلہ رات ٹھیک 10 بجے محفلِ سماع کی صورت میں منعقد ہوگا۔ محفلِ سماع میں معروف سماع خواں محمد علی مشتاق اور راحت حرارت اپنے منفرد انداز اور دلکش ترنم کے ساتھ کلام پیش کریں گے، جس سے محفل میں روحانی کیفیت پیدا ہونے کی توقع ہے۔
منتظمین کے مطابق جشن گیارھویں شریف میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ خانقاہ کے خلفاء، مریدین اور معتقدین نے تمام عاشقانِ رسول ﷺ اور اولیائے کرام سے وابستہ عقیدت مندوں سے پُرخلوص شرکت کی اپیل کی ہے۔
تقریب میں خواتین کی شرکت کے لیے پردے کا مناسب انتظام بھی کیا گیا ہے۔
منجانب:
خانقاہ بندہ نواز نوریہ حق نمائیہ، خلفاء، مریدین و معتقدینِ سلسلہ
رابطہ نمبر: 6383899873
