جالنہ : مولانا سید نصر اللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ کی پریس نوٹ کے مطابقجمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی پچھلے ڈیڑھ ماہ سے سیرت پاک مہم پورے ضلع جالنہ کے اسکول و کالج میں کامیابی سے جاری تھی
ان پروگراموں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات کی تقسیم کے لئے بتاریخ ١٢- اکتوبر بروز پیر صبح 30-9 بجے اردو ہائی اسکول جالنہ میں ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہونے جارہا ہے جس میں جمعیت علماء جالنہ کی خصوصی دعوت پر خطیب العصر حضرت مولانا سید ازہر مدنی صاحب دامت برکاتہم نائب صدر جمعیت علماء اترپردیش وفرزند رشید حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ صدر جمعیت علماء ہند تشریف لارہے ہیں جبکہ اس جلسہ کی صدارت مفکر اسلام حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب مدظلہ صدر جمعیت علماء مہاراشٹر فرمائیں گے ان کے علاوہ صوبہ مہاراشٹر سے مفتی محمد یوسف صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء مہاراشٹر، مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر، مولانا محمد اشتیاق قاسمی خازن جمعیت علماء مہاراشٹر، مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ، قاری عبد الرشید حمیدی نائب صدر جمعیت مہاراشٹر شرکت فرمائیں گے جبکہ شرکاء خصوصی کی حیثیت سے اقبال پاشاہ بزرگ قائد جالنہ، مولانا رئیس ملی بزرگ عالم دین جالنہ، مفتی احسان مظاہرے مہتمم فیض العلوم جالنہ، عبد الحفیظ پترکار، شیخ مجیب سیکرٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر، شیخ عبد الوحید صدر الھدیٰ اردو ہائی اسکول جالنہ، اقبال قریشی سرسید احمد خان اردو اسکول، امجد خان عرف گڈو کارپوریٹر، عبد الرحیم کارپوریٹر، عمران خان عرف گڈو کارپوریٹر، آصف انصاری کارپوریٹر، صغیر پہلوان کارپوریٹر، عامر اقبال پاشاہ سابق کونسلرو مقامی اور اطراف سے علماء کرام و عمائدین
ومقامی علماء کرام و عمائدین شرکت فرمائیں گے، اس جلسہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو مہمانان کرام کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا جائے گا اور ان اکابر علماء کرام کے بصیرت افروز بیانات ہوں گے،
آپ سے گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر عقیدت رسول و نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستگی کا اظہار فرمائیں اور ان بچوں کی ہمت افزائی فرمائیں ایسی خبر محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے
