آج 29 ذی الحجہ 1447ھ مطابق 16 جون 2026ء کو محرم الحرام 1448ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی، شاہی جامع مسجد آگرہ کے مطابق یکم محرم الحرام بروز بدھ 17 جون 2026ء کو ہوگی، جبکہ 10 محرم الحرام (یومِ عاشورہ) بروز جمعہ 26 جون 2026ء کو منایا جائے گا۔
کمیٹی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے ہجری سال کے آغاز پر اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور واقعۂ کربلا کے عظیم پیغام، حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے صبر، استقامت، حق گوئی اور ایثار کے جذبے کو اپنی زندگیوں میں فروغ دیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی شاہی جامع مسجد آگرہ نے امتِ مسلمہ کو نئے ہجری سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ سال عالمِ اسلام اور پوری انسانیت کے لیے امن، خوشحالی، بھائی چارے اور خیر و برکت کا سال بنائے۔
جاری کردہ:
مرکزی رویت ہلال کمیٹی
شاہی جامع مسجد، آگرہ

