آگرہ: انجمن حمایتِ اسلام ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضلع اقلیتی بہبود افسر نیلیما سنگھ کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کرتے ہوئے شال اور یادگاری نشان سے اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں انجمن کے قومی صدر مولانا التمش رحمانی نے آل انڈیا علماء بورڈ کے مغربی اتر پردیش صدر انجینئر محمد عادل اور سینئر صحافی اظہر عمری کی موجودگی میں نیلیما سنگھ کو اعزاز پیش کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سرکاری افسران کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور بالخصوص اقلیتی طبقے کے لیے کی جانے والی مثبت خدمات قابلِ ستائش ہیں اور ایسے افسران کی حوصلہ افزائی معاشرے میں بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔
تقریب میں دلیپ کمار، سید صاحب سمیت متعدد معزز شخصیات بھی خصوصی طور پر موجود رہیں۔ آخر میں نیلیما سنگھ نے انجمن حمایتِ اسلام ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت اور اقلیتی فلاح و بہبود کے لیے پوری ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتی رہیں گی۔

