آگرہ۔ سماجی خدمات اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کے لیے قابلِ ستائش خدمات انجام دینے پر انڈین بینک کے منیجر موہت سکسینہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
انجمن اصلاح اللسان ویلفیئر سوسائٹی کے قومی جنرل سکریٹری مولانا الطاف رحمانی اور معروف سینئر صحافی اظہر عمری نے موہت سکسینہ کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں شال و مومنٹو پیش کرکے اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر مولانا الطاف رحمانی نے کہا کہ معاشرے میں عوامی خدمت اور فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ ایسے افراد کا اعزاز دوسروں کو بھی سماجی خدمت کے لیے آگے آنے کی ترغیب دیتا ہے۔
سینئر صحافی اظہر عمری نے کہا کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ سماجی ذمہ داریوں کو بھی بخوبی نبھانے والے افراد معاشرے کے لیے قابلِ تقلید ہوتے ہیں۔ موہت سکسینہ کی سماجی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
اعزاز حاصل کرنے کے بعد موہت سکسینہ نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سماجی خدمات کے اعتراف میں ملنے والا یہ اعزاز ان کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی ضرورت مند افراد اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر موجود افراد نے موہت سکسینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

