حیدرآباد: 3 اکتوبر کو منعقد ہونے والی اتحاد کانفرنس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سی۔ وی۔ آنند کے علاوہ کئی اراکین اسمبلی اور ممتاز سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
اتحاد کانفرنس کا انعقاد آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی ناظم مولانا ڈاکٹر نذیر الدین نقشبندی اور تلنگانہ ریاست کے صدر مولانا ریاض الدین نقشبندی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
منتظمین کے مطابق کانفرنس کا مقصد مختلف طبقات اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے باہمی اتحاد، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
کانفرنس میں علماء، عوامی نمائندگان، سماجی کارکنان اور مختلف شعبوں سے وابستہ معزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر سماجی اور ملی امور سمیت باہمی اتحاد سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی گفتگو ہونے کی توقع ہے۔
