نئی دہلی ،یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (یو پی سی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ بی ٹیک کمپیوٹر انجینئرنگ (بیچ دوہزار ستائیس) کے طالب علم، جناب محمد شمعون نے ‘ویزا کی جانب سے پینتیس لاکھ روپے سالانہ کے پیکیج کے ساتھ ایک باوقار ’پری پلیسمنٹ آفر‘ حاصل کی ہے۔
جناب شمعون کا انتخاب آن لائن اسیسمنٹ اور انٹرویو کے عمل کے ذریعے نوے ہزار روپے ماہانہ کے وظیفے کے ساتھ ’ویزا‘میں سمر انٹرنشپ کے لیے کیا گیا تھا۔ انٹرنشپ کی کامیاب تکمیل اور شاندار کارکردگی کے بعد انھیں یہ پری پلیسمنٹ آفر دیا گیا۔
یہ کامیابی طالب علم کی لگن اور قابلیت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کی ان مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتی ہے جن کا مقصد طلبہ کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے معیاری مواقع فراہم کرنا ہے۔
اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی، اعزازی ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر صباح خان اور پروفیسر ریحان خان سوری (ٹی پی او) نے جناب محمد شمعون کو اس کامیابی پر مبارک باد دی اور ان کی محنت و عزم کو سراہا۔
یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل، عزت مآب پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بھی ان کی مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اس کامیابی پر فخر ہے اور وہ تمام منتخب طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے کامیاب اور شاندار مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
