مریضوں کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مفت طبی مشورہ دیا جائے گا
آگرہ: آگرہ میں گزشتہ پانچ دہائیوں سے طب یونانی کی خدمت میں مصروف نیو شمسی ایجنسیز، غالب پورہ روڈ، نائی کی منڈی، آگرہ کے بانی شاہد سلیم شمسی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ طب یونانی کے تجربہ کار حکیم محمد مرتضیٰ قاسمی مورخہ 4 اکتوبر، بروز اتوار آگرہ تشریف لا رہے ہیں۔
اس موقع پر حکیم محمد مرتضیٰ قاسمی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مریضوں کو مفت طبی مشورہ فراہم کریں گے۔ شاہد سلیم شمسی نے بتایا کہ جو افراد اپنی صحت یا کسی طبی مسئلے کے سلسلے میں ماہر حکیم کے مشورے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، وہ مقررہ وقت کے دوران پہنچ کر حکیم مرتضیٰ قاسمی کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی شخص کی طبیعت ناساز ہو یا وہ اپنے مرض کے سلسلے میں یونانی طریقۂ علاج کے ماہر سے مشورہ لینا چاہتا ہو تو اس موقع سے استفادہ حاصل کرے۔
