درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی پر چادر پوشی، مولانا، حفاظ اور عقیدت مندوں نے کیپٹن سمت کی صحت یابی کے لیے دعا کی
فتح پور سیکری: ہندوستانی پائلٹ کیپٹن سمت مچھار کی سلامتی، جلد صحت یابی اور درازیٔ عمر کے لیے مشہور صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتی کی درگاہ فتح پور سیکری میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ پیرزادہ سیف میاں چشتی کی قیادت میں عقیدت مندوں نے درگاہ پر چادر پوشی کی اور کیپٹن سمت کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
بتایا گیا کہ فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہندوستانی پائلٹ کیپٹن سمت مچھار نے انتہائی مشکل حالات میں بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا۔ دورانِ پرواز ان پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا اور وہ شدید زخمی ہوگئے، تاہم مشکل صورتحال کے باوجود انہوں نے مسافروں کی
سلامتی میں اہم کردار ادا کیا۔

کیپٹن سمت اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ان کی جلد صحت یابی اور سلامتی کے لیے ملک اور بیرونِ ملک مختلف مقامات پر دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر پیرزادہ سیف میاں چشتی نے کیپٹن سمت کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسے بہادر اور ذمہ دار افراد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن سمت نے مشکل وقت میں جس حوصلے کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی میں کیپٹن سمت کی صحت، سلامتی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں مولانا، حفاظ اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
پیرزادہ سیف میاں چشتی نے کہا کہ کیپٹن سمت نے اپنی بہادری اور فرض شناسی سے ملک کا نام روشن کیا ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
