حضرت بل میں وقف احیائ فوٹو میوزیم، لیڈیز پریئر ہال کا کیا افتتاح
سرینگر ، مرکزی وزیر قانون کرن رججو سرینگر پہنچ گئے جہاں انہوں نے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ، سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچنے کے فوراً بعد مرکزی وزیر کرن رججو نے حضرت بل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یوم وقف 2026 کے موقع پر وقف احیائ فوٹو میوزیم، لیڈیز پریئر ہال اور گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔
کشمیر پریس سروس کے مطابق وقف کے دن کے موقعہ پر افتتاح کے دوران رجیجو کے ہمراہ جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی بھی تھے۔وہ جموں و کشمیر کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔رجیجو نے کہا ہے کہ سری نگر کی گرم جوشی، خوبصورتی اور مہمان نوازی ہر دورے کو واقعی خاص بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوبصورت سرزمین میں مختلف تقریبات میں شرکت کرنے اور اس کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے منتظر ہیں۔
