پٹنہ/ٹائمز آف تاج ڈیجیٹل ڈیسک
بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیری مہم آج شام پانچ بجے ختم ہو جائے گی۔
اس مرحلے میں 18 اضلاع کے 121 اسمبلی حلقوں میں کڑی سیکیورٹی کے انتظامات کے درمیان 6 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔
اس دوران قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)، مہاگٹھ بندھن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنما اور سٹار پرچارک ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے آج شام پانچ بجے تک تشہیری مہم جاری رکھیں گے۔
پولیس اور انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ ووٹنگ کے دوران مکمل سیکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

