لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس دفتر نہرو بھون میں ماہِ رمضان کے مقدس موقع پر منعقدہ روزہ افطار پروگرام خوشگوار ماحول اور بھائی چارے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام میں راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی موجودگی سے کارکنوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور بڑی تعداد میں لوگ ان سے ملاقات کے لیے جمع ہو گئے۔
افطار کے وقت کانگریس دفتر کے احاطے میں کارکنوں اور حامیوں کی خاصی بھیڑ نظر آئی۔ عمران پرتاپ گڑھی سے ملاقات کے لیے بے تاب کارکنوں کے باعث کچھ دیر کے لیے دفتر کے اندر خاصی گہماگہمی رہی۔ بڑھتی ہوئی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے وہ صوبائی صدر اجے راے کے کمرے میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے باری باری رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری و اتر پردیش کے انچارج اویناش پانڈے ، راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری ، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید ، قومی سکریٹریدھیرج گرجر ، سینئر رہنما توقیر عالم، رکن پارلیمنٹ تنوج پونیا ، کانگریس ودھان منڈل دل کی رہنما آرادھنا مشرا مونا اور سابق رکن پارلیمنٹ پی ایل پونیا سمیت کئی سینئر لیڈران، سابق وزراء، ارکانِ اسمبلی، عہدیداران اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکن موجود رہے۔
اس موقع پر مختلف مذاہب کے مذہبی علما بھی شریک ہوئے اور سب نے مل کر روزہ افطار کیا۔ پورے پروگرام میں باہمی محبت، بھائی چارے اور گنگا-جمنی تہذیب کی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس سے ایک روز قبل اتر پردیش کانگریس دفتر میں منعقدہ ہولی ملن تقریب میں بھی قومی جنرل سکریٹری اویناش پانڈے اور صوبائی صدر اجے راۓ کی موجودگی میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ ہولی کے رنگوں سے لے کر رمضان کے روزہ افطار تک منعقد ہونے والے ان پروگراموں نے یہ پیغام دیا کہ کانگریس پارٹی سماج میں محبت، ہم آہنگی اور اتحاد کی روایت کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
اس تقریب میں صوبے کے متعدد سینئر لیڈران، سابق وزراء، ارکانِ اسمبلی، پارٹی عہدیداران اور بڑی تعداد میں کارکن شریک رہے۔ اس موقع پر بشیر الحق راکی اور انصاف کے لیے سرگرم سماجی کارکن ایاز خان اچھو بھی موجود تھے۔

