حکیم مرتضیٰ قاسمی 12 اکتوبر کو مریضوں کا معائنہ کریں گے
آگرہ، (نامہ نگار خصوصی)
آگرہ کی معروف طبی و یونانی دوا ساز ادارہ نیو شمسی ایجنسیز، غالب پورہ روڈ، نائی کی منڈی گذشتہ پانچ دہائیوں سے طبِ یونانی کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ ادارے کے بانی جناب شاہد سلیم شمسی نے ہمارے نمائندے کو اطلاع دی ہے کہ 12 اکتوبر بروز اتوار کو ایک خصوصی مفت طبی مشاورتی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر مشہور و مجرب طبیب حکیم محمد مرتضیٰ قاسمی صاحب آگرہ تشریف لا رہے ہیں، جو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مریضوں کا مفت طبی معائنہ فرمائیں گے۔
شاہد سلیم شمسی نے بتایا کہ عوام الناس سے اپیل ہے کہ اگر خدا نخواستہ کسی کی طبیعت ناساز ہو تو وہ اس موقع سے استفادہ کریں اور حکیم مرتضیٰ قاسمی صاحب کے تجربات و مشاہدات سے فائدہ اٹھائیں۔
مقام: نیو شمسی ایجنسیز، غالب پورہ روڈ، نائی کی منڈی، آگرہ
تاریخ و وقت: 12 اکتوبر، بروز اتوار، صبح 10 بجے تا شام 4 بجے

