پونہ جمعیۃ علماء پمپری چنچوڑ کے زیر اہتمام دوسرا جلسۂ سیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ مسجد قباء، سایٔی نگر، دیہو روڈ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت حاجی گلزار شیخ، صدر جمعیۃ علماء پمپری چنچوڑ نے کی۔
مقرر خصوصی مفتی احمد حسین قاسمی، ڈائریکٹر جامعہ دارالہدیٰ پونہ کونڈوہ نے “سیرت النبی کا پیغام سبھی کے نام” کے عنوان سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں تمام مسائل کے حل کے لیے سیرت پر عمل کی ضرورت پر زور دیا۔
پروگرام میں قرآن کریم مکمل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے وکاس نگر، دیہو روڈ کے ہونہار طالب علم ریاض مقصود شیخ کو 15,000 روپے کا چیک اسکالرشپ کے طور پر دیا گیا، جو حاجی گلزار شیخ اور مفتی احمد حسین قاسمی کی جانب سے فراہم کیا گیا۔
جلسے میں تاج الدین تمبولی، علماء، امام، سوشل ورکرس، مختلف تنظیموں کے کارکنان، والدین اور سرپرست حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ کامیاب بنانے میں حاجی عبدالرزاق، صدر جمعیۃ دیہو روڈ، حاجی مشیر پٹھان، حاجی محمد علی شیخ، مظہر شیخ اور ذمہ داران مسجد قباء سایٔی نگر نے بھرپور تعاون کیا۔
جلسہ قاری اقبال عثمانی، جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء پمپری چنچوڑ کی دعاء پر اختتام پذیر ہوا۔ نظامت کے فرائض مولانا اسلام الدین مظاہری نے بخوبی انجام دیے۔

