मनोरंजन

کیمرے کو پہلا پیار مانتی ہیں سارہ

ممبئی، 28 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کیمرے کو اپنا پہلاپیار مانتی ہیں سارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہےجس میں اپنے وہ بتا رہی ہیں کہ ان کا پہلا پیار کون ہے کیمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ نے لکھا ہےآخر کار میں اپنی زندگی کے پہلے پیار کے پاس واپس آگئی ہوں۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی دل اور کیمرے کی ایموجی بنائی۔
سارہ علی خان جلد ہی اترنگی رے اور قلی نمبر ون میں نظر آئیں گی۔

اترنگی میں سارہ کے ساتھ اکشے کمار اور ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنش اہم کرداروں میں ہوں گے۔
وہیں قلی نمبر ون میں ان کے ساتھ ورن دھون اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔