उर्दू

اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد انصاری کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات


لکھنؤ ۔ اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
میٹنگ کے بعد اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ریاست کے اقلیتی طبقہ کی ترقی کے لیے پوری اخلاص کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
اس دوران ریاستی وزیر نےاتر پردیش مدرسہ ماڈرنائزیشن کے اساتذہ کی تنخواہ سے متعلق مختلف مسائل پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ سے پسماندہ سماج کی بہتری سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور رہنمائی کی۔ .اس کے علاوہ ریاست کے اقلیتی طبقے کی خواتین کو سماج کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے مقصد سے چلائی جارہی ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے سلسلے میں بھی بڑے پیمانے پر بات چیت ہوئی۔