نئی دہلی : الشفا پالی کلینک برج پوری میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں، ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی جانچ کی اور انہیں دوائیں بھی دی گئیں۔
الشفا پالی کلینک برج پوری کے انچارج مسعود احمد نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کی مفت جانچ کی گئی ۔ کیمپ میں بچوں کے امراض کے ماہرڈاکٹرسومت ایم بی بی ایس ، جنرل فیزیشین ڈاکٹر وبھوتی پٹیل شریک ہوئے۔
مسعود احمد نے بتایا کہ الشفا پالی کلینک کی جانب سے یہ کیمپ سماج کے ایسے خاندانوں کے لیے ہے جو ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کر سکتے ۔ یہاں پر آئے لوگوں کو مفت دوائیں بھی دی گئیں ۔
واضح ہو کہ الشفا پالی کلینک ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے زیراہتمام شمال مشرقی دہلی کے برج پوری کی گلی نمبر 5 میں قائم کی گئی ہے ۔ صبح دس بجے سا شام 6 بجے تک عام دنوں میں یہاں 50 روپئے فیس پر ایم بی بی ایس ڈاکٹرسے علاج کرا سکتے ہیں ،اور تیس سے چالیس فیصدی رعایت پر دوائیں بھی دی جاتی ہیں ۔