उर्दू

یتیم بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے خصوصی افطار کا اہتمام

نئی دہلی : رمضان المبارک میں روزے داروں کے لیے افطار پارٹیوں کا اہتمام سماج میں ایک کلچر اختیار کرچکا ہے ، لیکن ایسی بہت کم افطار پارٹیاں ہوتی ہیں ہیں جو اپنی خصوصیت کی وجہ سے توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوتی ہیں ۔ جامعہ نگر کے اسکالر اسکول میں وژن 2026 نے آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے اشتراک سے ایک یتیم بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے خصوصی افطار کا اہتمام کیا ۔

وژن کے یتیموں کی کفالت کے شعبے کے زیر اہتمام منعقد اس افطار پارٹی میں لگ بھگ 100 یتیم بچوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی ، اس موقع پر انگریزی جریدہ ریڈینس ویوز ویکلی کے چیف ایڈیٹر اعجاز احمد اسلم نے بچوں سے گفتگو کی ۔ رمضان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی ترغیب دی اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بلندیوں پر لے جانے کی حوصلہ افزائی کی ۔

اس موقع پر وژن 2026 کے رمضان فوڈ پروجیکٹ کے انچارج محمد اسلام نے بتایا کہ آئیدیل ریلیف ٹرسٹ نے رمضان سے قبل ملک گیر سطح پر رمضان کٹ تقسیم کرنے کا جو کام شروع کیا تھا وہ اب آخری مرحلے میں ہے ۔ ہم نے جو ہدف طے کیا تھا اسے پورا کرنے کے قریب پہونچ چکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ وژن 2026 کا یہ رمضان پروجیکٹ کئی حوالوں سے اہم ہے ، ہم اس مہینے میں غریب خاندانوں کے لیے ایک ماہ کے راشن کا نتظام کرتے ہیں ۔

متعدد مقامات پر روزانہ راہ گیروں کے لیے تیار افطارپیکیٹ تقسیم کیے جاتے ہیں اور تیسرا کام افطار دعوتوں کا اہتمام بھی کیاجاتا ہے ، جامعہ نگر میں مسجد اشاعت اسلام میں روزانہ 200 افراد کے لیے افطاردعوت کا اہتمام رہتا ہے ۔