آگرہ: سنی مرکز نوری مسجد، عیدگاہ، نگلہ میواتی، آگرہ میں 25 اگست 2026ء، بعد نمازِ عشاء جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ بابرکت محفل ماہِ ربیع الاول کی 12ویں شب، شبِ ولادتِ احمدِ مختار ﷺ کی مناسبت سے منعقد ہوگی۔
جلسے کی سرپرستی مولانا محمد مدثر خان قادری، مفتیِ شہر و قاضیِ شریعت ضلع آگرہ فرمائیں گے۔ محفل میں مداحانِ رسول ﷺ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں منظوم خراجِ عقیدت پیش کریں گے، جبکہ علمائے کرام سیرتِ طیبہ اور فضائلِ مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر اپنے بصیرت افروز خطابات پیش فرمائیں گے۔
منتظمین کی جانب سے تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس نورانی اور بابرکت محفل میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں۔
