بزمِ میکش کی جنرل سکریٹری پروفیسر نسرین بیگم نے دی اطلاع، اردو ادب و تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات کا اعتراف
آگرہ۔ اردو زبان و ادب کے ممتاز استاد، محقق اور نقاد پروفیسر صغیر ابراہیم، سابق صدر شعبۂ اردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ کو سال 2026 کا باوقار ’’میکش ایوارڈ‘‘ پیش کیا جائے گا۔
بزمِ میکش کی جنرل سکریٹری پروفیسر نسرین بیگم کی اطلاع کے مطابق پروفیسر صغیر ابراہیم کا انتخاب اردو ادب، تحقیق، تنقید اور تدریس کے میدان میں ان کی نمایاں علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
پروفیسر صغیر ابراہیم کا شمار اردو کے معتبر اساتذہ، محققین اور ناقدین میں ہوتا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں صدر شعبہ کی حیثیت سے بھی انہوں نے علمی و ادبی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بزمِ میکش کی جانب سے انہیں سال 2026 کے میکش ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جانا اردو ادبی حلقوں کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ اس اعلان سے علمی و ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے۔
ایوارڈ کی تقریب کی تاریخ اور مقام کے بارے میں تفصیلات بزمِ میکش کی جانب سے بعد میں جاری کی جائیں گی۔
