نظام آباد: شعبۂ اردو، گرراج گورنمنٹ ڈگری کالج (خودمختار)، نظام آباد کے زیرِ اہتمام اور فیبر اسوسی ایٹس، حیدرآباد کے اشتراک سے ’’دکن میں نعتیہ شاعری: روایت، رجحانات اور امکانات‘‘ کے موضوع پر 2 دسمبر 2026ء کو ایک روزہ قومی سمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سمینار کے لیے اساتذہ، محققین، ناقدین اور ریسرچ اسکالرز سے معیاری تحقیقی مقالات مطلوب ہیں۔
سمینار کا مقصد دکن میں اردو، عربی اور فارسی زبانوں کی نعتیہ شاعری کی ادبی و فکری روایت، تاریخی ارتقا اور عصری رجحانات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لینا ہے۔ اس سلسلے میں جامعات، کالجوں، تحقیقی اداروں اور ادبی حلقوں سے وابستہ اہلِ علم سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
مقالے کے لیے اہم موضوعات
سمینار میں دکن میں نعتیہ شاعری کا آغاز و ارتقا، صوفیانہ روایات اور عشقِ رسول ﷺ کا تصور، قطب شاہی اور آصف جاہی ادوار کی نعتیہ شاعری، سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلو، کلاسیکی و جدید شعری رجحانات، خواتین اور غیر مسلم شعرا کی نعت گوئی، اردو صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا میں نعتیہ ادب کا فروغ نیز مصنوعی ذہانت (AI) کے امکانات جیسے موضوعات پر مقالات پیش کیے جا سکتے ہیں۔ مرکزی موضوع سے متعلق دیگر معیاری تحقیقی مقالات بھی قبول کیے جائیں گے۔
منتظمین کے مطابق مقالہ اصل، غیر مطبوعہ اور تحقیقی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ منتخب معیاری مقالات کو ISBN کے ساتھ کتابی مجموعے کی شکل میں شائع کیا جائے گا۔ تمام رجسٹرڈ شرکاء کو سمینار کے مقالات پر مشتمل کتاب بھی فراہم کی جائے گی۔
مقالہ ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2026ء مقرر کی گئی ہے، جبکہ رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
مقالے ارسال کرنے کے لیے ای میل پتے:
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
9948011372، 9032316770، 8919564314
آن لائن رجسٹریشن:
https://forms.gle/nN4rYS8b6hWqzStd8
اردو ادب کے محققین اور نعتیہ شاعری سے دلچسپی رکھنے والے اہلِ علم کے لیے یہ سمینار دکن کی نعتیہ ادبی روایت کا تحقیقی مطالعہ پیش کرنے اور اپنے علمی کام کو وسیع تر حلقوں تک پہنچانے کا ایک اہم موقع ہے۔
Times of Taj ڈسکلیمر: یہ خبر منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
