ایک غیر مقبول مسلم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی: محمد اقبال
آگرہ۔ مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبۂ جمعہ میں عالمی سطح پر مسلمانوں کے حالات اور ان کے بارے میں قائم غلط تصورات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ گمان پایا جاتا ہے کہ اسلام اور مسلمان سیاسی غلبہ چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے ہر جگہ انہیں نشانے پر رکھا جا رہا ہے۔
خطیب نے نیو یارک کے حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محض نو فیصد مسلم آبادی والے شہر میں ایک ایسے مسلمان نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی جسے دنیا غیر مقبول سمجھتی تھی۔ اس نے اپنی اسلامی شناخت کے ساتھ نہ صرف اسرائیل کی جاری کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کی بلکہ نتن یاہو کی ممکنہ آمد پر گرفتاری تک کا اعلان کیا، پھر بھی وہ کامیاب ہوا۔
محمد اقبال نے اسے “غیر معمولی فتح” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد شامل ہو تو حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو نصیحت کی کہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں، کامیابی اللہ ہی کی طرف سے ہے۔