نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی نے محمود خان کو بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں پورنیہ اسمبلی حلقہ (حلقہ نمبر 62) کا نگران (آبزرور) مقرر کیا ہے۔
اس تقرری کے تحت محمود خان کو متعلقہ اسمبلی حلقے میں کانگریس پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی، تنظیمی سرگرمیوں اور انتخابی تیاریوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

