آگرہ: اردو ادب کے فروغ اور شعری خدمات کے اعتراف میں منعقدہ فراق انٹرنیشنل ایوارڈ 2026 کی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کے معروف شعرا و ادبا کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں اردو ادب کی مایہ ناز اور ممتاز شخصیت، معروف شاعر عالی جناب منصور عثمانی (مراد آباد) کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں فراق انٹرنیشنل ایوارڈ 2026 سے سرفراز کیا گیا۔
اسی موقع پر آگرہ کے معروف مصنف، ادیب اور ہوٹلیر عالی جناب ارون ڈنگ کو ان کی ہمہ جہت ادبی و سماجی خدمات کے لیے کے۔سی۔شریواستو ایوارڈ 2026 (چوتھا) سے نوازا گیا۔
تقریب میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شعرا کرام نے شرکت کی، جن میں شامل ہیں:
منصور عثمانی (مراد آباد)
فخری میرٹھی (میرٹھ)
ڈاکٹر مجیب شہزر (علی گڑھ)
نکہت امروہوی (امروہہ)
سلیم امروہوی (وہلی)
شمار کلیت (آگرہ)
نوفل آریہ (آگرہ)
اس موقع پر شعرا کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اور اردو زبان و ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب نہ صرف ادبی شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ نئی نسل کو بھی ادب کی طرف راغب کرتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا اور اردو ادب کی ترقی کے لیے ایسے پروگراموں کے تسلسل پر زور دیا گیا۔

