بین الاقوامی یوم یوگ 2026 کے موقع پر عزت مآب وزیر اعظم کا خطاب
نئی دہلی: ‘صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگ’ کی تھیم پر بین الاقوامی یوم یوگ 2026 کے موقعے پر آج قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں وزیر اعظم عزت مآب شری نریندر مودی کا خطاب سننے اور یوگ کے مختلف آسن کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ کونسل کے عملے نے عزت مآب وزیر اعظم کا خطاب توجہ سے سنا اور یوگ سے متعلق ان کے خیالات سے مستفید ہوئے۔ عزت مآب وزیر اعظم نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک روشنی ہے، جو ہماری توانائی میں اضافہ کرتی ہے۔ یوگ دنیا کے ایک بہتر مستقبل کی ضرورت ہے۔ اسے محض ایک پروگرام یا ایک دن تک محدود رکھنا ٹھیک نہیں۔ یوگا کو اپنی زندگی، گھر، خاندان اور آنے والی نسلوں کا حصہ بنانا ضروری ہے۔ یوگ جب زندگی میں داخل ہوتا ہے تو انسانی اتحاد کا علم بردار بن جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف آسن کے ذریعہ عملی طور پر یوگ میں شرکت کی اورعوام کو بہتر صحت کا پیغام دیا۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کا عملہ مختلف آسنوں کے ذریعہ بین الاقوامی یوم یوگ کے جشن میں شریک رہا۔

