سلمان خورشید، عمران مسعود، پردیپ جین آدتیہ، ظفر علی نقوی، بیگم نور بانو، کنور دانش علی اور عمران قدوائی سمیت متعدد سینئر رہنماؤں کو ذمہ داریاں
لکھنؤ۔ آئینی اقدار کے تحفظ اور اقلیتی سماج کی سیاسی شرکت کو مضبوط بنانے کے عزم کے تحت آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین و رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے اترپردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی ریاستی مشاورتی کونسل (State Advisory Council) کی تشکیل کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رائے کی رہنمائی میں تشکیل دی گئی اس کونسل میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، عمران مسعود، پردیپ جین آدتیہ، ظفر علی نقوی، بیگم نور بانو، کنور دانش علی، سعیدالزماں، میم افضل، ندیم جاوید، عمران قدوائی، مسعود اختر، حاجی اکرام قریشی، افروز علی خان، ڈاکٹر محمود اللہ چودھری، حافظ محمد عمر، معید احمد، انیس انصاری، شہنواز عالم، یوسف قریشی، طارق صدیقی، اشفاق اللہ خان، سید عاصم وقار، محمد شمیم خان، عدنان اشرف، لیاقت چودھری، نصیب سنگھ سندھو، پرویز اختر انصاری، نسیم قریشی، عارفہ اتساہی، فیروز احمد خان، امان دیپ سنگھ گمبھیر، خالد مسعود، ارشد اعظمی، انس رحمان، ارشد خورشید، جنید اکرام قریشی، رضوان قریشی اور ایاز خان اچھو سمیت متعدد سینئر رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔
کونسل میں اسد مولائی، صدف جعفر، ایڈووکیٹ ارشد پرویز، سردار کلدیپ سنگھ، نواب مجاہد، ہربھریت سنگھ چابا، ڈاکٹر وجاہت کریم، محمد مازن، ونسنٹ جوئل، مظفر چودھری، ثمینہ شفیق، دانش مبعود، شہزاد، ابرار خان، روحی زبیری، ہلال نقوی، انور انیس، سید منیر اکبر، ڈاکٹر ظفراللہ، حسن آرا، سید ریحان غنی، حسن عارف انصاری، مشیر ترین، الیاس انصاری، تنویر صفدر، نقیب، احمد حسن، نورالہدیٰ، عبدالجبّار، فضیل ہاشمی، خورشید انور، مولانا واحد، عرفان علی، ڈاکٹر معروف علی، اندو گوتم، عظمت اللہ خان، سائمن پیٹرک، شانا صدیقی، سلیم اختر، سراج ہاشمی اور محمد احمد خان کو بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
محمد احمد خان کو کو کنوینر، سابق رکن اسمبلی سہیل اختر انصاری کنوینر
جاری کردہ خط کے مطابق محمد احمد خان کو کو کنوینر جبکہ سابق رکن اسمبلی سہیل اختر انصاری کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
تنظیمی استحکام اور سیاسی رہنمائی پر زور
ریاستی مشاورتی کونسل کا مقصد اترپردیش میں کانگریس کے اقلیتی شعبہ کو سیاسی رہنمائی، تنظیمی تعاون اور حکمت عملی سے متعلق تجاویز فراہم کرنا ہے۔ کونسل کے ذریعے اقلیتی سماج کے درمیان تنظیمی رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف، آئینی اقدار اور جامع سیاسی شرکت سے متعلق امور کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
ایاز خان اچھو نے اظہار تشکر کیا
ریاستی مشاورتی کونسل میں شامل کیے جانے پر ایاز خان اچھو نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین و رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل میں شامل کرکے جو اعتماد اور اعزاز دیا گیا ہے، وہ اس کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔
انہوں نے اترپردیش کی انچارج روبی خان، مغربی اترپردیش کے شریک انچارج محمود خان اور اترپردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین سہیل اختر انصاری کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
ایاز خان اچھو نے کونسل میں شامل تمام معزز ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے پوری وابستگی اور عزم کے ساتھ کام کریں گے۔
