٢٠، ٢١ اور ٢٢ نومبر کو مارہرہ میں منعقد ہوگا تین روزہ عرسِ قاسمی
شعیب قادری | ایٹا۔
اتر پردیش کے ضلع ایٹا کے مشہور قصبہ مارہرہ میں ٢٠، ٢١ اور ٢٢ نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ عرسِ قاسمی کے پیش نظر انتظامیہ نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ عرس کے انتظامات اور حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایٹا ڈاکٹر الہاماران موقع پر پہنچے۔
ایس ایس پی نے عرس کے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے عرس کے دوران امن و امان، حفاظتی انتظامات، پولیس کی تعیناتی اور دیگر ضروری امور کے سلسلے میں افسران کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر سرکل آفیسر صدر سنکلپ دیپ کشواہا، مارہرہ کوتوالی انچارج یوگیندر سنگھ، سب انسپکٹر مکل کمار، سب انسپکٹر عبدالجبّار سمیت مارہرہ پولیس کا عملہ موجود رہا۔
عرسِ قاسمی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی سرگرمیوں سے انعقاد کے انتظامات کو منظم اور بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
