آگرہ: آج بروز جمعرات، شاہی جامع مسجد آگرہ میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاند کی رویت کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ شہر میں ابر آلود موسم کے باعث چاند نظر نہیں آیا، جبکہ ملک کے کسی بھی حصے سے رویتِ ہلال کی کوئی مستند شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی۔مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ آج رمضان المبارک کا 29واں روز مکمل ہوا، لہٰذا کل جمعہ کو رمضان المبارک کا 30واں روز ہوگا۔اس طرح عید الفطر ان شاء اللہ 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جائے گی۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اس موقع پر تمام اہلِ اسلام کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو امن، خوشحالی اور اتحاد نصیب فرمائے۔

