آگرہ: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر آگرہ کی رہائشی محترمہ مونیكا ناز خان کو سماجوادی اقلیتی سبھا کی قومی عاملہ میں قومی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
مونیكا ناز خان، ساکن ایل-38، پرتاپ نگر، ڈبل اسٹوری، جے پور ہاؤس، جگدیش پورہ، آگرہ کو پارٹی تنظیم میں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی تقرری پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جاری کردہ تقرری نامے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ مونیكا ناز خان سماجوادی پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کو عوام تک پہنچانے کے ساتھ تنظیم کو مزید مضبوط اور متحرک بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔
تقرری نامے پر مولانا اقبال قادری کے دستخط ہیں۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مونیكا ناز خان کو قومی سیکریٹری مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے کامیاب اور مؤثر دورِ ذمہ داری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
